اپنی ہی جیل میں قید ہیں مایاوتی، دہلی میں بیٹھا ہے جیلر:اکھلیش

لکھنؤ,ستمبر۔ اترپردیش کی مین اپوزیشن جماعت(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے مفاد میں کام کررہی ایسی لیڈر ہوگئی ہیں جو اپنی ہی بنائی جیل میں قید ہیں اورع ان کا جیلر دہلی میں بیٹھا ہے۔اکھلیش نے آج یہاں میڈیا نمائندوں کے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی وہی کرتی ہے جو بی جے پی اسے کرنے کے لئے کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی کے نشانے پر بی جے پی نہیں بلکہ ایس پی ہوتی ہے۔ الیکشن میں بھی بی ایس پی یسے امیدوار کو اتارتی ہے جس کی وجہ سے ایس پی ہارے، انہوں نے کہا’وہ بی جےپی سے نہیں لڑرہی ہے۔ وہ تو اپنی ایک بنائی ہوئی جیل میں قید ہے۔ انک جیلر مجھے لگتا ہے کہ دہلی میں بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے گذشتہ دو اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی مدد کے بغیر بی جے پی کی حکومت نہیں بن سکتی تھی۔ اکھلیش نے مایاوتی کے سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ انتخابات میں بی ایس پی نے این ڈی اے امیدوار کی حمایت کی۔ اسی طرح اعظم گڑھ کے ضمنی الیکشن میں انہوں نے کچھ نہیں بولا اور د ودن بعد بی جے پی کی حمایت کردی۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی نے سال2019 کے لوک سبھا انتخابات بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کر الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے بعد ایس پی کے پانچ اور بی ایس پی کے 10امیدار جیتے تھے۔ اتحاد کے ناکام ثابت ہونے کے بعد مایاوتی نے ایس پی پر الزامات عائد کرتے ہوئے اتحاد سے خود کو الگ کرلیا تھا۔

 

Related Articles