ہلدیہ کے مزدوروں کی حالت کو بہتر بنایاجائے گا:ابھشیک بنرجی

کلکتہ،مئی۔ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے شوبھندوادھیکاری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی ہلدیہ ٹھیکداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مفادات کا تحفظ بہر صورت کرے گی۔ڈائمنڈ ہاربر کے ایم پی نے یہ بھی وعدہ کیا کہ تین ماہ میں ہلدیہ میں کوئی ٹھیکیدار نہیں ہوگا۔ آج سے سب کے ساتھ روحانی رشتہ بن گیا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے ترنمو ل کانگریس کو نقصان پہنچایا ہے میں نے ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔شوبھندو کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس آپ کے تمام بیانات ہیں۔ جب ہم دروازہ کھولیں گے تو ان کی پارٹی بھی نہیں بچا پائے گی۔11 سال انتظار کیا۔ میں تین ماہ کا وقت مانگ رہا ہوں۔ کوئی ٹھیکیدار نہیں ہوگا۔انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ آپ کو کسی دادا سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کارکنوں کو منظم کرتے ہیں تو آپ کو محنت کش عوام کا نمائندہ بننا ہوگا۔’انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے گزشتہ 11سالوں سے عوام کو پریشان کیا۔اس کا ترنمول کانگریس کے دشمنوں سے تھا۔مگر اب ایسا نہیں ہوگا مقامی باشندوں کو روزگار میں ترجیح دی جائے۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس کے بعد کارکنوں کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دیا جائے گا۔ مجھے تین مہینے، زیادہ سے زیادہ سو دن دینے ہیں۔ میں اس مسئلے کو حل کروں گا۔ اب سے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے معاملے میں ٹھیکیدار کا کوئی نمائندہ نہیں ہوگا۔ مزدوروں کے نمائندے ہوں گے۔ ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اور مزدوروں کے 20 فیصد نمائندے وہاں سے آواز اٹھائیں گے۔ تاکہ مزدوروں کے مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ میں ظاہر ہوں۔

 

Related Articles