آیوشمان کھرانہ نے فلم’ وکی ڈونر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینےکی وجہ بتادی

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں۔آیوشمان کھرانہ نے انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہونے کے بعد اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے اس انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے غاز میں 6 فلموں میں کام کرنے سے انکار کے بعد فلم’وکی ڈونر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کی وجہ بتائی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میں اس فلم کا اسکرپٹ خوبصورت تھا اور مجھے واقعی شوجیت سرکر پر یقین تھاکیونکہ میں نے ان کی پچھلی فلمیں دیکھی تھیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ان کی امیتابھ بچن کے ساتھ شوبائٹ نامی ایک فلم تھی جو ریلیز نہیں ہوئی، لیکن میں نے اس فلم کو ایڈٹ ہوتے ہوئے دیکھا وہ بہت خوبصورت تھی‘۔آیوشمان کھرانہ نے کہاکہ ’شوجیت سرکر کی ایک فلم (یہاں) کو نیشنل ایوارڈ بھی ملا ہے تو اس لیے مجھے لگا کہ میں معتبر ہاتھوں میں ہوں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’اگر یہ پراجیکٹ کسی اور ڈائریکٹر کے ساتھ ہوتا تو یہ یہ خراب ہوسکتا تھا لیکن شوجیت سرکار نے ایسے موضوعات پر فلمیں بنانے کا شاندار انداز میں غاز کیا تھا‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میرا فلمی کیریئر فلم وکی ڈونر کی وجہ سے بنا اور یہ پہلا ایسا موضوع تھا جس پر بات کرنا ہمارے معاشرے میں ممنوع ہے لیکن مجھے یہ موضوع دلچسپ لگا‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’میں نے اس فلم سے جو سیکھا اس سے مجھے گے بھی کئی فلموں میں فائدہ ہوا۔ لہذا، اس فلم نے میرے لیے صحیح راستہ ترتیب دیاجبکہ اس سے پہلے جن 6 فلموں میں کام کرنے کی مجھے پیشکش کی گئی ان میں اس طرح کی روشنی نہیں نظر ئی‘۔آیوشمان کھرانہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ انہیں اپنے لیے صحیح فلم کا انتخاب خود کرنا ہے کیونکہ انہیں انڈسٹری میں لانچ کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

Related Articles