آپ بچوں کو دھکا مت دیجیے

روینہ ٹنڈن کی سیلفی بنانے والے شخص کو تنبیہ

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن ممبئی ایئرپورٹ پر سلیفی بنانے والے شخص کو اس وقت ٹوکا جب مذکورہ شخص ان کی بیٹی کو دھکیلتا ہوا سیلفی بنانے لگا۔ روینہ نے اسے کہا کہ بچوں کو دھکا مت دیجیے۔واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن بدھ کو اپنا پدما شری ایوارڈ وصول کرنے کے بعد دہلی سے واپس ممبئی پہنچی تھیں۔اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی رشا ٹھنڈانی بھی موجود تھیں۔ مذکورہ شخص نے روینہ کے ساتھ تصویر بنانے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے کہا کہ بھائی صاحب آپ بچوں کو دھکا مت دیجیے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روینہ اور ان کی بیٹی اپنی کار کے قریب پہنچے تھے۔اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پدما شری ملنے پر بہت خوش ہیں یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

Related Articles