آنجہانی سیاستدان پر تنقید، سوارا بھاسکر کو قتل کی دھمکی
ممبئی،جولائی ۔ بھارت کے آنجہانی سیاستدان پر تنقید سوارا بھاسکر کو مہنگی پڑگئی، نامعلوم ملزمان نے خط لکھ کر قتل کی دھمکی دے ڈالی۔میڈیا کے مطابق بینام خط سوارا کو ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر بھیجا گیا۔ اداکارہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سوارا نے آنجہانی سیاستدان دامودر سواکر پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے انہیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا۔ہندی میں تحریر کردہ خط میں درج تھا کہ ملک کے نوجوان سواکر کی بیعزتی برداشت نہیں کریں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔