آسکرز، ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کی بڑی جیت

لاس اینجلس،مارچ۔ ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس نے بہترین فیچر فلم کے علاوہ چھ اور آسکرز اپنے نام کیے۔ جرمن فلم آل کوائٹ اون دا ویسٹرن فرنٹ کو بہترین بین الاقوامی فلم اور بھارتی گیت ناٹو ناٹو کو بہترین گانے کا ایوارڈ ملا۔باکس آفس پر کامیابی کے بعد امریکی فلم ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس اتوار کو منعقد ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں سال کی بہترین فیچر فلم بھی قرار پائی۔اس ایوارڈ کے لیے ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس امریکی گلوکار ایلوس پریسلی کی زندگی پر مبنی فلم ایلوس ، جرمن فم آل کوائٹ اون دا ویسٹرن فرنٹ اور ٹار اور ٹاپ گن: میورک کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کل 11 آسکر ایوارڈز کے لیینامزد کی گئی تھی، جن میں سے اس نے سات جیتے۔ ان میں میشیل ییو کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔میشیل ییو ایشیائی نڑاد پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ اپنی جیت کے موقع پر ان کا کہنا تھا، "وہ تمام بچے اور بچیاں جو میری طرح دکھتے ہیں، یہ ان کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ خواب پورے ہوتے ہیں۔”ان کے علاوہ ڈینیئل کوان اور ڈینیئل شائنرٹ کی جوڑی کو اس فلم کے لیے بہترین ہدایت کاری، ہوئی کواں کو بہترین معاون اداکار اور جیمی لی کرٹس کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ ملے۔ ہوئی کواں اور جیمی لی کرٹس کی آسکر ایوارڈز میں یہ پہلی جیت ہے۔
آل کوائٹ اون دا ویسٹرن فرنٹ بہترین بین الاقوامی فلم قرار:پہلی عالمی عظیم پر بننے والی جرمن فلم آل کوائٹ اون دا ویسٹرن فرنٹ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔یہ فلم ایرک ماریا ریمارک کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے اور یہ فلم اس کی اشاعت کے تقریباً 100 سال بعد بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں جنگ کی مخالفت کا پیغام دیا گیا ہے۔ آل کوائٹ اون دا ویسٹرن فرنٹ کو بہترین سنیماٹوگرافی، پروڈکشن ڈیزائن اور موسیقی کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس کو کل نو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جرمن وزیر برائے ثقافت کلاڈیا روتھ نے لاس اینجلس میں ڈی ڈبلیو کو دیے گئے ایک بیان میں روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا متعدد ایوارڈز کے لیے نامزد ہونا اس کی موجودہ دور سے "خوفناک مطابقت” کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا، "اس فلم نے مجھے میری برداشت کی حد تک پہنچا دیا۔ لیکن جنگ ایسی ہے ہوتی ہیں۔ یہ بھیانک، ظالمانہ، انسانیت کا خاتمہ کرنے والی اور بیکار ہوتی ہے۔”
بھارتی گانا ناٹو ناٹو بہترین گیت قرار:اس سال بہترین گانے کا ایوارڈ تیلگو زبان کی بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کو ملا۔ اس جیت پر گانے کے موسیقار ایم ایم کیراونی کا کہنا تھا، "آر آر آر کو جیتنا ہی تھا۔ یہ ہر بھارتی شہری کے لیے باعث فخر ہے اور اس نے مجھے بلندی پر پہنچا دیا ہے۔”ان کے علاوہ برینڈن فریزر کو ان کی فلم دی ویل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا اور روس میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کے بارے میں بنائی گئی فلم ناوالنی کو بہترین ڈاکیومینٹری فیچر کا ایوارڈ ملا۔

Related Articles