آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے مرمو سے ملاقات کی

نئی دہلی، مارچ ۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے جمعہ کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر نے مسٹر البانی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تیزی آئے گی۔ صدر جمہوریہ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک سے معدنیات، نئی اور قابل تجدید توانائی، سائبر ڈپلومیسی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کو بھی کہا۔محترمہ مرمو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آسٹریلیائی حکومت وہاں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے لیے ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔z

Related Articles