آسٹریلیا میں سیلاب کے باعث 27 افراد ہلاک

کینبرا ،اکتوبر۔ آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 27فراد ہلاک ہوگئے،جبکہ 3ریاستوں سے لوگوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ سیلاب کے باعث سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگئے ،جب کہ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ بارش کے دوران 3 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کئی روز تیز ہواؤں کے ساتھ شدید اور موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ حکام نے علاقہ مکینوں کو پانی میں مگرمچھوں اور سانپوں کی موجودگی سے خبردار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مزید تیز بارش سے 20 ہزار سے زائد گھروں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ بارش سے ریاست وکٹوریا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی شدید بارش سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ تسمانیا میں 24 گھنٹوں کے دوران 400 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔

Related Articles