آسام-اروناچل سرحدی مسئلہ پر وزیراعلیٰ سطح کی میٹنگ اختتام پذیر

ایٹا نگر، نومبر۔طویل عرصے سے جاری بین ریاستی سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے 15 جولائی کو منعقد ‘نامسائی اعلامیہ کے تحت، گوہاٹی میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو اور آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما کے درمیان وزیراعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔میٹنگ کے دوران، دونوں وزرائے اعلیٰ نے دیگر امور کے علاوہ دونوں ریاستوں کے وزراء کی مشترکہ صدارت میں ‘علاقائی کمیٹیوں کی جانب سے حاصل کردہ حصولیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ٹویٹر پر، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو نے کہا، آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما جی سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آسام-اروناچل سرحد پر کوئینادھارا میں چیف منسٹر سطح کی میٹنگ ہوئی، جو زیر التواء مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ہمارے اجتماعی عزم میں ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوگی۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ریاستیں بہت جلد ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گی جس میں تمام لوگوں کے جذبات اور خواہشات کا خیال رکھا جائے گا۔

Related Articles