آریان خان منشیات کیس، عامر خان نے اس بارے میں کیا کہا؟

جان کر شاہ رخ کے مداحوں کو بے حد افسوس ہوگا

ممبئی ،اکتوبر۔بھارت کے فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری بظاہر ایک فیملی کی طرح نظر آتی ہے لیکن یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں، اس کا مظاہرہ آریان خان کیس میں دیکھنے کو ملا جب عامر خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار نے انتہائی منفی رویہ اپنایا۔کمال خان کے مطابق اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے مل کر پان مصالحہ کی کمرشل شوٹ کرنی تھی۔ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے کیس میں الجھنے کی وجہ سے شوٹنگ نہیں کرسکے لیکن اجے دیوگن نے کہا کہ انہیں شاہ رخ خان کے ذاتی معاملات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، وہ شوٹنگ کیلئے آگے کی تاریخ نہیں دے سکتے اس لیے مقررہ تاریخ پر ہی شوٹنگ کرنا ہوگی۔ اس کے بعد اجے دیوگن نے کمرشل میں اپنا حصہ شاہ رخ خان کے بغیر ہی شوٹ کروایا۔کے آر کے کیمطابق ایک دوست نے اکشے کمار سے کہا کہ وہ آریان خان کے کیس میں شاہ رخ خان کی مدد کریں تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ وہ شاہ رخ کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کی حمایت بھی نہیں کرتے، اس کے بیٹے نے غلط کیا ہے تو اسے اس کا خمیازہ بھی بھگتنا ہوگا۔کمال راشد کے مطابق جب عامر خان سے شاہ رخ خان کیلئے آواز اٹھانے کو کہا گیا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ نہ تو میں شاہ رخ کا دوست ہوں اور نہ ہی اس کا پڑوسی، اس لیے مجھے اس سب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔فلمی ناقد کا کہنا تھا کہ آریان خان کیس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بالی ووڈ ایک فیملی نہیں ہے، ہر بالی ووڈ والا اپنے نفع نقصان کیلئے سب کچھ کرتا ہے، اصل میں یہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ، ایک دوسرے کو خوش اور کامیاب نہیں دیکھ سکتا۔

Related Articles