آریان خان منشیات برآمد کیس، تعلق ڈارک ویب اور بٹ کوائن تک

ممبئی،اکتوبر۔ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے بعد اب اس کیس کے تانے بانے ڈارک ویب اور بٹ کوائن سے بھی ملنے لگے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم بعدازاں آج آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے نے کہا کہ ہم نے آریان کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تھی کیونکہ اس کیس میں مزید بہت تفتیش کرنا باقی ہیں۔سمیر وینکھڈے کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید گرفتاریاں کی ہیں، جہاں ہم نے ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا ہے جو منشیات اس طرح کی پارٹیز میں مہیا کیا کرتا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان گرفتاریوں کے دوران ہمیں اس کیس کے تانے بانے ڈارک ویب اور بٹ کوائن سے بھی ملے ہیں۔این سی بی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’کمرشل تعداد‘ میں منشیات برآمد کی ہے۔سمیر وینکھڈے کا کہنا تھا کہ کیس کی نوعیت سنگین ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے ہمیں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے بعد اب اس کیس کے تانے بانے ڈارک ویب اور بٹ کوائن سے بھی ملنے لگے۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم بعدازاں آج آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے نے کہا کہ ہم نے آریان کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تھی کیونکہ اس کیس میں مزید بہت کچھ تحقیقات کرنا باقی ہیں۔

Related Articles