آرتھر نے کیریئر خراب کیا، سلیکٹر، کوچز نے حمایت نہیں کی، عمر اکمل

کراچی،جون۔ 2018کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل عمر اکمل کو فٹنس کی بنیاد پر مکی آرتھر نے بر منگھم سے وطن واپس بھیج دیا تھا۔ مکی آرتھر تین سال پہلے کوچنگ سے سبکدوش ہوچکے ہیں تاہم اب عمر اکمل نے الزام لگایا ہے کہ مکی آرتھر نے میرا کیریئر خراب کردیا۔ اس وقت کی سلیکشن کمیٹی اور مقامی کوچز نے میری حمایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس وقت انضمام الحق چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر تھے۔ ٹویٹر پر مکی آرتھر بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا کہ عمر اکمل کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ خیالرہے کہ 17 اگست 2017 کو عمر اکمل نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مکی آرتھر نے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور گالیاں دیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ آپ کو قومی اکیڈمی میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی، جاکر کلب کرکٹ کھیلیں۔ اس پر پی سی بی کی جانب سے دوسرے شو کاز نوٹس میں انہوں نے اپنی غلطی مان لی تھی۔اب انہوں نے پھر پرانی کہانی دہرائی ہے۔مکی آرتھر کے ھٹنے کے بعد مصباح الحق نے کوچ بن کر عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا۔ سری لنکا کے خلاف لاہور میں دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صفر پر آئوٹ ہوکروہ دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

Related Articles