آئی پی ایل منی نیلامی میں ایل ایس جی نے نکولس پوران کو زیادہ ادائیگی کی: جعفر

نئی دہلی، دسمبر۔ہندوستان کے سابق بلے باز وسیم جعفر کا خیال ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران کو زیادہ معاوضہ دیا ہے۔ پوران صرف ایک سیزن کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے نیلامی پول میں شامل تھے۔ پوران کو ایل ایس جی نے نیلامی میں 16 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ وسیم جعفر نے ای ایس پی اینکرکانفو کو بتایا، "ان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، سامس اور روماریو شیفرڈ، مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ حالانکہ آئی پی ایل میں ان کے مظاہرہ پر سوالیہ نشان ہے۔ نکولس پوران بھی اسی زمرے میں ہیں۔” ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز نے آئی پی ایل کی 44 اننگز میں 151.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 912 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل 2022 میں ایس آر ایچ کے لیے 13 اننگز میں 306 رنز بنائے۔

Related Articles