آئی اے ایف کے سربراہ نے راج ناتھ کو لڑاکا طیارے کے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا

نئی دہلی، جنوری۔فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں کے حادثے سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر دفاع نے تباہ ہونے والے طیارے کو اڑانے والے پائلٹس کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر دفاع اس ساری پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے صبح گوالیار کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں تین پائلٹ سوار تھے اور ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخوئی طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔دوسرا گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میراج بتایا جاتا ہے۔دریں اثنا، فوج نے وضاحت کی ہے کہ اس کا کوئی بھی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ نہیں ہوا ہے اور اس بارے میں میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آج صبح مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے مشق کے لیے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میراج سیریز کا ایک طیارہ مورینا ضلع کے پہاڑ گڑھ علاقے کے ویران علاقے میں گرا، جب کہ سخوئی سیریز کا طیارہ مورینا سے ملحقہ راجستھان کے علاقے بھرت پور کی سرحد میں گرا۔ ہوائی جہاز کا ملبہ مورینا ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 90 کلومیٹر دور پہاڑ گڑھ کے علاقے مان پور میں پھیل گیا۔ فضائیہ کی ٹیم کے علاوہ پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے واقع پر پہنچ گئی ہے اور ملبے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ کوئی اس کے قریب نہ جا سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکھوئی اور میراج طیاروں نے گوالیار ایئربیس سے صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان مشق کے لیے اڑان بھری۔ تھوڑی دیر بعد طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے آسمان میں ٹکرا گئے یا نہیں۔ کیونکہ دونوں طیاروں کا ملبہ کم از کم ایک سو کلومیٹر کے فاصلے سے ملا ہے۔مورینا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش باگری نے بتایا کہ ضلع میں طیارہ حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس فورس کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا اور پولیس ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی ہے۔

Related Articles