اَلو ارجن کی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں واپسی

ممبئی،اپریل۔تیلگو فلموں کے سپر اسٹار اَلو ارجن کی بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ میں ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ فلموں کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شامل ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔گزشتہ دنوں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار اَلو ارجن کو بھی فلم جوان میں دیکھا جاسکے گا، انہیں فلم میں ایک کیمیو کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا جارہا ہے تاہم تیلگو اداکار نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اَلو ارجن کو فلم کی کہانی سنائی گئی اور انہیں کاسٹ کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اَلو ارجن نے گزشتہ ماہ ہی فلم جوان کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔واضح رہے کہ فلم جوان رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔

 

Related Articles