اوم برلا پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، جولائی۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلاپارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔قانون ساز اداروں کے کام کاج سے متعلق معاملوں جیسے دل بدل مخالف قانون، قانون سازیہ میں رکاوٹوں قانون سازی کے عمل میں لوگوں کی شرکت اور قانون ساز اداروں میں ضابطوں اور عمل میں یکسانیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ایوانوں میں کارروائی کے دوران شائستگی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ کے بعد، لوک سبھا کے اسپیکر ہندوستانی وفد کی ایک بریفنگ میٹنگ کی صدارت کریں گے جو 20 سے 26 اگست 2022 تک کینیڈا کے ہیلی فیکس میں ہونے والی 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر کانفرنس میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔

Related Articles