اوم برلا سمیت دیگرلیڈران نے سردار ولبھ بھائی پیٹل کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، دسمبر۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو ملک کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر برلا نے ٹویٹر پر لکھا، "جدید ہندوستان کے معمار، مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔” انہوں نے کہا کہ ان کی (سردار پٹیل) زندگی ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہر ہندوستانی کو کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔مسٹر برلا کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی وزراء نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ”سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر میرا خراج عقیدت۔ ایک دوراندیش لیڈر، پرعزم سماجی مصلح اور ایک سرشار قوم پرست کی وراثت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔مرکزی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال نے ٹوئٹ کیا، "ملک کومتحد کرنے والے، ہندوستان کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ان کی زندگی، نظریات اور افکار ہمیں تمام شعبوں میں متاثر کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، "انتہائی احترام کے ساتھ، متحد کرنے والے ہندوستان کے عظیم شخص اور ہمارے لئے مشعل راہ سردار پٹیل جی کوہم ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔”

 

Related Articles