اومی کرون کا پھیلائو، ٹرین کے مسافروں میں کمی

لندن،دسمبر۔ ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلائو کے بعد کمی آئی ہے اور اس پیر کو ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 53فیصد تھی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ اس ہفتے کے ابتدا کی 61 فیصد اور 6 دسمبر کے اعداد و شمار 68 فیصد سے مسلسل کمی کی جانب رواں ہے۔ تاہم اس کا ایک سبب حکومت کی جانب سے 13دسمبر کو گھروں سے کام کی تجویز دیئے جانا بھی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کے باعث عملے کی کمی سے ٹرینوں کی معطلی بھی ایک اور سبب ہے۔ اسی طرح لندن کے باہر بس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد بھی 62 فیصد رہی جبکہ بس سے سفر کرنے والوں کی تعداد اس ہفتے کے شروع میں 78 فیصد تھی۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق رواں ہفتوں میں سڑکوں پر ٹریفک قابل کنٹرول رہی۔

Related Articles