اومی کرون سکاٹ لینڈ میں مکمل طورپر غالب آسکتا ہے، نکولاسٹر جن

راچڈیل،دسمبر۔سائوتھ افریقہ سے اٹھنے والے کورونا وائرس کے نئے انفیکشن اومی کرون نے برطانیہ میں اپنے ہولناک اثرات دکھانے شروع کر دیئے ہیں، برطانیہ میں ایک دن کے دوران انفیکشن کے کیسوں میں 54فیصد تک ریکارڈ اضافے نے کرسمس سے قبل سخت پابندیوں کا اشارہ دیدیا مجموعی طور پر روزانہ کوویڈ انفیکشن اس سطح کی خلاف ورزی کو چھونا شروع ہو گیا ہے جو برطانیہ میں دوسری تباہ کن لہر کے دوران دیکھی گئی، نکولا اسٹرجن نے آنیوالے طوفا ن کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومی کرون آنیوالے دنوں میں سکاٹ لینڈ میں مکمل طو رپر غالب آ سکتا ہے۔سرحد کے شمالی حصے میں ایک ہفتے کے دوران کیسز کی تعداد تقریبا دو گنا ہو گئی ہے ،مسلسل بگڑتے ہوئے خطرے کے پیش نظر متنبہ کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فرد کے مثبت ٹیسٹ آنے کے خاندان کے دیگر افراد کو دس یوم تک سیلف آئسولیشن اختیار کرنا پڑیگا، یہ تنائو پر قابو پانے کا ایک واحد موثر ذریعہ ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو مستقبل قریب میں انفیکشن کا پھیلائو بڑھ جائیگا، سامنے آنیوالے اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ہفتے میں پندرہ فیصد اضافے کیلئے کیسز کی تعداد بڑھ کر 58ہزار 194تک پہنچ گئی ہے، جنوری کے بعد یہ رواں سال کی بڑی شرح ہے، گزشتہ ہفتے ہسپتالوں میں انفیکشن سے متاثر ہوکر داخل ہونیوالے مریضوں کی تعداد میں بھی 6فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Related Articles