اودھو ٹھاکرے شیوسینا امیدوار کی ممبئ ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی کل 66ہزار پانچ سو ترپن553 ووٹ حاصل کئے

ممبئ ،نومر۔ ممبئی کے مضافات میں رکن اسمبلی رمیش لٹکے کی موت کے بعد منعقد ہوئے ضمنی انتخاب میں آج یہاں اودھو ٹھاکرے کی شیوسینا نے اپنا کھاتہ کھولا اور ان کی پارٹی کی امیدوار و رکن اسمبلی لٹکے کی بیوہ رتجا رمیش لٹکے کو 66ہزار پانچ سو ترپن553ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اس طرح سے شیوسینا میں بغاوت کے بعد منعقد ہونے والے اس انتخاب میں سابق وزیراعلی کے شیوسینا کے دھڑ کو پہلی کامیابی حاصل ہوئ ہے حالانکہ اہم سیاسی حریف وزیراعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار نے مقابلے سے قبل ہی دست برداری کر لی تھی جسکے بعد اس الیکشن کی سیاسی چمک دھمک ہی ختم ہو گئ تھی لیکن قابل زکر بات یہ ہیکہ اس انتخاب میں مخالفین چند مقامی سیاسی پارٹیوں و آزاد امیدواروں سمیت سب سے زیادہ ووٹ ناپسندہ ووٹ (نوٹا) کی حمایت میں ووٹ ڈالے گئے- مہاراشٹرا میں مہا وکاس اگھاڑی (MVA) کے گرنے کے بعد منقد کیا گیا یہ پہلا الیکشن ہے جس میں شیوسینا اور اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار کے طور پر، لٹکے نے اودھو ٹھاکرے پارٹی کے نئے نام اور نشان – شیو سینا (اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے – اور فلیمنگ ٹارچ) پر قسمت آزمائ کرکے کامیابی حاصل کی ۔ان کے مقابل میں کل چھ امیدوار تھے جن میں سے دو کا تعلق ۔مقامی سیاسی جماعتوں اور چار آزاد امیدوار تھے- لٹکے نے 66,530 ووٹ حاصل کیے جو کہ کل ووٹوں کا 76.85 فیصد حصہ ہے اس انتخاب کا سب سے اہم پہلو یہ ہیکہ تقریباً 12,806 رائے دہندگان جنکا فی صد 14.79 فیصد ہے انہوں نے تمام امیدواروں سے بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدہ ووٹ نوٹا کا استعمال کیا جو کہ دو چھوٹی پارٹیوں اور چار آزاد امیدواروں کو حاصل شدہ ووٹوں سے تقریباً دوگنا ہیں۔نوٹا کے بعد سب سے زیادہ ووٹ آزاد امیدوار راجیش ترپاٹھی کو 1,671 ووٹ ملے، نینا کھیڈیکر نے 1,531 ووٹ حاصل کیے، بالا وی نادر (آپکی اپنی پارٹی) نے 1,515 ووٹ حاصل کیے، آزاد فرحانہ ایس سید کو 91، 9 ووٹ ملے۔ رائٹ ٹو ریکال پارٹی) کو 900 ووٹ ملے اور آزاد ملند کامبلے کو 624 ووٹ ملے۔ایم وی اے نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی- بالاصاحبنچی شیو سینا اور اس کے اتحادیوں پر لٹکے کی جیت کو داغدار کرنے کے لیے ووٹروں میں NOTA کے آپشن کا استعمال کرنے کے لیے کھلے عام پروپیگنڈہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ممبئ مونسپل کارپوریشن کی ایک سابق ملازم، لٹکے – موجودہ شیو سینا ایم ایل اے، آنجہانی رمیش لٹکے کی بیوہ جن کا مئی میں انتقال ہو گیا تھا جسکے بعد یہ انتخاب منعقد کیا گیا تھا اس انتخاب میں انہوں نے اپنے شوہر سے بھی زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی۔

Related Articles