کووڈ ویکسینیشن میں 123.25 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، نومبر۔ کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 78.80 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 123.25 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 78 لاکھ 80 ہزار 546 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 123 کروڑ 25 لاکھ دو ہزار 767 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10116 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 18 ہزار 299 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.35 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6990 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 543 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.69 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 10 لاکھ دو ہزار 523 کووڈ جانچ کی گئی ہیں۔ ملک میں کل 64 کروڑ 13 لاکھ تین ہزار 848 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Articles