انیل کپور کی نئی فلم کیلئے سخت ٹریننگ

ممبئی،اپریل۔انیل کپور نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مکمل تندہی کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وہ اپنی نئی فلم ’فائٹر‘ کیلئے فٹنس پر دھیان دے رہے ہیں، فلم کا مرکزی کردار ریتھک روشن ادا کریں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انیل کپور ٹریڈ مل پر دوڑ رہے ہیں، انہوں نے کیپشن دیا کہ ’فائٹر موڈ آن‘۔سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی، پہلے اس کیلئے 28 ستمبر 2023 کی تاریخ رکھی گئی تھی۔فلم میں ریتھک اور دیپیکا پڈوکون بھارتی ایئرفورس پائلٹس کا کردار ادا کریں گے جبکہ انیل کپور کا کردار بھی مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

 

Related Articles