انوشکا کی بیٹی کی ماں کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی جانب سے انہیں پکارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری کا سہارا لیتے ہوئے جو ویڈیو شیئر کی تھی اسے ان کے مداح نے دوبارہ شیئر کردیا۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی جو ممکنہ طور پر وامیکا ہی ہے، والدہ کو ’Mumma‘ کہہ کر پکار رہی ہیں۔ اپنی اسٹوری پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میری سال 2021 کی آخری شام بہترین انداز میں گزارنے کا طریقہ ہے۔دوسری جانب جب مداح نے انوشکا کا اس ویڈیو کو شیئر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ صارف نے تحریر کیا کہ ایک والدہ کو اس سے زیادہ اور کوئی چیز خوش نہیں کرسکتی جب اس کا بچہ اسے پہلی مرتبہ ماں کہہ کر پکارے۔