انوشکا شرما نے شوہر کی ٹیم کی کامیابی کا جشن کیسے منایا؟

ممبئی،اپریل۔معروف بالی ووڈ اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انڈین کرکٹ لیگ میں شامل اپنے شوہر کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کی خوشی منانے کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ ہفتے کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے وہ رائل چیلنجر بنگلور کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجارہی ہیں، انوشکا نے اس موقع پر ٹیم کو بھی ٹیگ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں وہ ویرات کوہلی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں نے میچ میں کامیابی کے بعد اس طرح سلیبریٹ کیا۔

Related Articles