انوراگ ٹھاکرنے حیدرآباد میں میڈیا اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کی

حیدرآباد جولائی۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے حیدرآباد میں میڈیا اداروں کے سربراہوں اور بیورو چیفس کے ساتھ ملاقات کی تاکہ مرکز میں گزشتہ چند سالوں میں این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کی تفصیلات سے واقف کروایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوویڈ بحران کے دوران ہر طرح سے عوام کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ٹی آر ایس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ہر طرح سے ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر عوام کے دلوں میں ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس،4 گھنٹے بدعنوانی سے پاک حکومت فراہم کرنا اس کا مقصد ہے۔

Related Articles