اندور میں ایک مذہبی مقام میں حادثہ، عقیدت مندپھنسے
اندور/بھوپال،مارچ۔ اندور میں آج مذہبی مقام کے احاطے میں پرانی باوڑی کی چھت گرنے سے کئی عقیدت مند پھنس گئے۔ انہیں نکالنے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے اعقیدت مندوں کو بحفاظت نکالنے کے ہدایت دئے ہیں۔سرکاری اطلاع کے مطابق مقامی پٹیل نگر میں واقع ایک مندر احاطے میں پرانی باوڑی کی چھت گر گئی۔ اس کی وجہ سے مندر کے احاطے میں آئے عقیدت مند پھنس گئے۔ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اچلار ملتے ہی ڈویژنل کمشنر اور کلکٹر بھی موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کا بھی انتظام کیا گیاہے۔اس دوران وزیر اعلی مسٹر چوہان نے سینئر افسران سے فون پر بات کی اور راحت اور بچاؤ کام مزید تیز کرنے کے لئے کہا۔ وزیر اعلی کے دفتر اندور ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ کچھ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، لیکن کچھ لوگ ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔