امیتابھ کی ٹرولنگ پر اجے دیوگن نے انہیں ماضی یاد کروادیا

ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار اجے دیوگن نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے ٹرول کیے جانے پر انہیں ماضی کی یاد دلادی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اجے دیوگن کی فلم وجیپتھ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دو موٹر بائیکس پر اسٹنٹ دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ میں امیتابھ بچن نے تحریر کیا کہ آپ قانون توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے تحریر کیا کہ سر جی ان کا ریکارڈ ہی ہے قوانین توڑنے کا، رنگے ہاتھوں مجرم پائے گئے ہو اجے دیوگن اب کیا دوگے اس کا جواب۔ اس کے جواب میں اجے دیوگن نے امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم شعلے کا منظر شیئر کیا جس میں امیتابھ موٹر بائیک چلا رہے ہیں جبکہ دھرمیندرا ان کے کندھے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے تحریر کیا کہ اس میں امیتابھ اسکوٹر چلا رہیہیں جبکہ دھرمیندرا ان کے کندھے پر بیٹھے ہیں جبکہ وہ آلہ موسیقی بھی بجارہے ہیں۔ ان کی اس پوسٹ پر امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے کہا کہ انہیں بینر پسند آیا جبکہ کاجول کی بہن تنیشا نے تحریر کیا کہ "یہ اچھا ہے۔” خیال رہے کہ اجے دیوگن اور امیتابھ بچن دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے، اس مرتبہ دونوں فلم رن وے 34 میں نظر آئیں گے۔

Related Articles