امیتابھ بچن کی پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

ممبئی،فروری۔ بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے سری دیوی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو بھارتی فلموں کا سنہرا دور یاد دلا دیا ہے۔امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا، امیتابھ بچن کا ایک بھارتی ہیروئن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے پوچھنا تھا کہ ’تصویر میں نظر آنے والا یہ ہاتھ کس کا ہے؟‘امیتابھ بچن کی اس تصویر میں اس ہیروئن کا صرف آدھا ہاتھ ہی دیکھا جا سکتا ہے۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سیکڑوں مداحوں کی جانب سے امیتابھ بچن کو اس تصویر میں تھامے ہوئے اس ہاتھ کو اداکارہ زینت امان تو متعدد کی جانب سے اداکارہ سری دیوی کا ہاتھ قرار دیاگیا۔بعد ازاں امیتابھ بچن کی جانب سے مکمل تصویر شیئر کی گئی جس میں اْن کے ہمراہ اداکارہ سری دیوی بھی نظر آ رہی تھیں۔امیتابھ بچن کی جانب سے اس دوسری پوسٹ کے کیپشن میں بتانا تھا ’کچھ صارفین نے بالکل صحیح پہچانا ہے، یہ ہاتھ سری دیوی کا تھا۔‘

Related Articles