امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 4 ایم ٹی وی ایوارڈز اپنے نام کر لیے
جرمنی،نومبر،نومبر۔ مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین گلوکارہ اور آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔اگست 2022 میں نیو جرسی میں ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز کے دوران سوئفٹ نے نئی البم ’مِڈ نائٹ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔گلوکارہ کا اس ایلبم کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کے مختلف اوقات کی تیرہ ایسی راتوں کی کہانیاں ہیں جن میں وہ سو نہیں سکیں۔ ایک ایسے سفر کی کہانی جس میں خوف کے ساتھ ساتھ خوبصورت خواب بھی شامل رہے۔ریلیز کے بعد سے اب تک ٹیلر کے اس ایلبم نے دھوم مچا رکھی ہے اور ان کے گانے رواں سال کے بہترین گانوں کے چارٹ پرسرِ فہرست ہیں۔گزشتہ روز جرمنی میں ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز میں ٹیلر سوئفٹ اپنی نئی ایلبم ’مِڈ نائٹ‘ اور ’اینٹی ہیرو‘ کیلئے بہترین پاپ میوزک، بہترین فنکارہ اور بہترین ویڈیو سمیت بہترین لانگ فارم ویڈیو کے ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔گلوکارہ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا شکر بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والے اس ایم ٹی وی ایوارڑز کی تقریب میں کئی ممالک کے ایوارڈز کیلئے نامزد گلوکاروں اور موسیقاروں نے شرکت کی جس میں کوریا کے مشہور بینڈ سمیت بھارتی گلوکار ارمان ملک اور آشنہ شروف بھی شامل تھیں۔