امریکی کانگریس ویمن پر اپنے دفتر کی لفٹ میں حملہ

واشنگٹن،فروری۔ امریکی کانگریس کی مینیسوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن کانگریس اینجی کریگ واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کے بعد صحت یاب ہو رہی ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکی قانون ساز کے دفتر کے ڈائریکٹر نک کو نے بتایا’’کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ حملے سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’کہ جمعرات کی صبح رہائشی عمارت کی لفٹ میں مسز اینجی پر حملہ کیا گیا۔ لفٹ میں ہونے والے حملے میں وہ معمولی زخمی ہوئی ہیں اور انہوں نے حملہ آور کے خلاف مزاحمت بھی کی۔‘‘ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے 911 پر کال کی تاہم حملہ آور فرار ہو گیا۔تازہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اس سے قبل گذشتہ اکتوبر میں اس وقت کی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر سان فرانسیسکو میں ایک شخص نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔

Related Articles