امریکی ٹک ٹاکر اوفیلیا نکولز کے 18سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، موت کے وقت کیا کام کر رہا تھا؟

نیویارک،جولائی۔معروف امریکی ٹک ٹاکر اوفیلیا نکولز کے 18سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اوفیلیا نکولز کے بیٹے کی شناخت رینڈن لی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا اور اپنی موت کے وقت بھی دو ڈیلرز کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی کی ڈیلنگ کے دوران ہی دونوں منشیات ڈیلرز کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوا اور اس نے رینڈن کو گولی مار دی۔بیٹے کی موت پر دل گرفتہ ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ’’میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرا بیٹا منشیات کے دھندے میں ملوث ہو سکتا ہے۔ وہ کب اس راستے پر چل پڑا، مجھے علم ہی نہیں ہو سکا۔‘‘واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر اوفیلیا کو 70لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔اس کی اپنے بیٹے کی موت کے متعلق ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک اڑھائی کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 

Related Articles