امریکی نائب صدر کاملا ہیرس میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی

واشنگٹن،فروری۔امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے دفتر نے پیر کے روز کہا کہ وہ اس ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔پریس سیکرٹری کرسٹن ایلن کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا کہ اب جب کہ یوکرین کی جنگ کو ایک سال ہونیکے قریب ہے ، ہیرس کا 16 سے 18 فروری تک جرمنی میں قیام اور اس سالانہ فورم میں ان کی شرکت کا مقصد اٹلانٹک کے علاقے کے ملکوں میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہے۔سیکیورٹی کانفرنس کے 59 ویں اجلاس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے اور یہ کانفرنس 17 سے 19 فروری تک منعقد ہو گی۔ہیرس کانفرنس میں ایک تقریر کریں گی اور غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی موجودگی دنیا میں امریکی قیادت اور یوکرین کے لیے ہمارے مستقل عزم کو بھی ظاہر کرے گی۔

Related Articles