امریکی طیاروں کا مشترکہ آپریشن،کینیڈا کی فضا میں پْراسرار چیز مارگرائی

اوٹاوا ،فروری ۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شمال مغربی کینیڈا پر ایک نامعلوم چیز گرا دی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی حکام نے اعلان کیا تھا کہ الاسکا پر ایک شے گرائی گئی ہے۔ٹروڈو نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے ایک نامعلوم شے کو مار گرانے کا حکم دیا جو کینیڈا کی فضائی حدود میں پرواز کر رہی تھی انہوں نے مزید کہا کہ دو کینیڈین اور امریکی طیارے بھیجے گئے اور ایک امریکی 22- F لڑاکا طیارہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈین فورسز نامعلوم شے کے ملبے کو بازیافت اور تجزیہ کریں گی۔ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اس واقعے کے بارے میں بات کی۔ بائیڈن کی جانب سے الاسکا کے قریب علاقائی پانیوں پرامریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک اونچائی پر پرواز کرنے والی چیز کو مار گرانے کے احکامات جاری کرنے کے ایک دن بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔امریکا میں گذشتہ ہفتے ایک چینی جاسوس غبارہ گرایا گیا تھا ایک چینی جاسوسی غبارہ گذشتہ ہفتے امریکا میں گرایا گیا تھا۔ہفتے کے روزاس چیز کو الاسکا کی سرحد سے متصل کینیڈا کے یوکون علاقے پر گرایا گیا تھا جہاں جمعہ کو امریکی لڑاکا طیاروں نے ریاست کے شمالی ساحل سے پرواز کرنے والی ایک چیز کو مار گرایا تھا۔

Related Articles