امریکی صدر کے حکم پر کورونا کے خلاف نئی مہم شروع

واشنگٹن ،دسمبر۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اومی کرون کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط پالیسی کا اعلان کردیا،جس کے تحت وفاقی محکمہ صحت کے کارکنوں کو اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکابھر میں طبی آلات فراہم کیے جائیں گے ، جن کی اس وبا پر قابو پانے کے لیے ضرورت ہے ،جب کہ کورونا وائرس کی 50کروڑ ٹیسٹ کٹس مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے اس پالیسی کی تفصیل وائٹ ہاؤس سے براہ راست قومی خطاب کرتے ہوئے پیش کی۔صدر نے کہا کہ امریکامیں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہم اومی کرون ویرئنٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے،امریکی صدر نے کہا کہ 200ملین افراد ویکیسن شدہ ہیں او ر ہم تیار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ2020کا مارچ نہیں ہے۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ مکمل ویکسینیشن شدہ نہیں ہیں تو آپ کو اومیکرون سے متعلق فکر مند ہونا چاہیے،آئندہ ماہ 5 سویلین فری ریپڈ ہوم ٹیسٹ کٹس امریکیوں کو دستیاب ہونگی، انہوں نے مزید کہا کہ اگرآپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تواومی کرون سیمتعلق آپ کوفکرمندہوناچاہیے۔

Related Articles