امریکی صدر ایک مرتبہ پھر غلطی کر بیٹھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن،نومبر۔امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کی جانب سے ہوئی غلطی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاستوں کی تعداد سے متعلق امریکی صدر لاعلم ہیں یا پھر ان کی زبان پھسلی، اس حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے رپورٹس کے مطابق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 2018میں ہیلتھ کیئر کو بچانے کے لیے ڈیموکریٹس نے 54ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔رپورٹس کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ امریکا 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خلاف فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امریکی صدر تقریر ختم کرنے کے بعد پریشان دکھائی دیئے تھے۔اس کے کچھ ہی دنوں بعد وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیئے۔

 

Related Articles