امریکی سینیٹ میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور

واشنگٹن ،دسمبر ۔ امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ، ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے سیکورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چینی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ایک اور اضافہ ہے۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کیلئے بھیجا جائیگا۔دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیخلاف جاسوسی، ڈیٹا ٹرانسفر کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور آئیووا میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پہلے ہی پابندی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ جاسوسی اور ڈیٹا ٹرانفسرکے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

Related Articles