امریکا کا مقبول ترین ’ایلن ڈی جینریس شو‘ 19 برس بعد ختم

نیویارک،مئی۔امریکا کا مقبول ترین ٹیلی ویڑن پروگرام ’ایلن ڈی جینرس شو‘ 19 برس بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔پروگرام کی میزبان نے گزشتہ روز بتایا کہ آج اس کی آخری قسط نشر کی جائے گی۔اس پروگرام کا نام خاتون میزبان ایلن ڈی جینرس کے نام پر رکھا گیا تھا۔2003 میں شروع ہونے والے ٹاک شو کی اب تک 3200 قسطیں نشر ہوچکی ہیں۔ایلن ڈی جینرس نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ زیادہ عرصے کے لیے ٹی وی نہیں چھوڑیں گی، پروگرام کا اختتام مختصر سا وقفہ ہے۔اپنی بہترین حس مزاح کا استعمال کرتے ہوئے ایلن ڈی جینرس نے کہا کہ اب آپ دیگر پروگرامز دیکھ سکتے ہیں۔پروگرام کی پہلی قسط میں معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ آخری ہفتے میں اوپرا ونفرے کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ایلن ڈی جنریس نے کئی مرتبہ آسکر ایوارڈ کی تقریبات کی میزبانی بھی کی، انہیں صدارتی تمغہ آزادی بھی دیا جاچکا ہے۔

 

Related Articles