امریکا چین کشیدگی کے جلومیں ایرانی صدر کا بیجنگ کا دورہ

تہران/بیجنگ،فروری۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرکل منگل کو چین کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلومبرگ نیکہا ہے کہ ایرانی صدر ایک ایسے وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں جب بیجنگ اور واشنگٹن درمیان متنازع غبارے کے معاملے پر تناؤ پایا جا رہا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ دورہ 14 سے 16 فروری تک شیڈول ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ اس دورے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط شامل ہوں گے۔ چین کے دورے کے دوران صدر رئیسی چینی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔بلومبرگ کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ امریکا اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے وقت ہو رہا ہے۔رئیسی اور شی کی پہلی ملاقات ستمبر میں ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات ہیں، خاص طور پر توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں گہرے تعاون موجود ہیں۔

Related Articles