امریکا میں ٹویٹرملازم کو جاسوسی پر ساڑھے تین سال قید

نیویارک،دسمبر۔ امریکا کی عدالت نے ٹؤئٹر کے ایک سابق ملازم کو سعودی حکام کے لیے جاسوسی اور صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے الزام میں 3سال 6ماہ قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت نے ٹوئٹر کے سابق ملازم احمد ابوامو کو رواں برس اگست میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور غیر ملکی حکومت کے جاسوس اور دستاویزات کی جعلسازی کی سازش جیسے سنگین جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق امریکی استغاثہ نے کہا کہ صارفین کی معلومات جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ٹوئٹر کمپنی کے سابق مینیجر کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔استغاثہ نے ملزم کو 7 سال سزا دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Articles