امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد ہلاک

لاس اینجلس ،فروری۔امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دو افرادہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے بس میں فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں مسافر بس میں موجود 21 سالہ مسلح شخص نے اچانک زور سے کہا کہ لاس اینجلس ایک خطرناک شہر ہے اس کے بعد ایک مسافر کو خفیہ اہلکار قرار دے کر جھگڑا شروع کردیا۔ جیسے ہی بس رکی رو مسلح شخص نے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی کی شناخت اساہدی کولمین کے نام سے ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا کے شہر اورویل میں گیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس کہ فون پر بتایا گیا کہ گرے ہاؤنڈ بس کے قریب مقامی اسٹور پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔

Related Articles