امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 13 افراد ہلاک

واشنگٹن ،جنوری ۔ امریکی ریاست الاباما کے شہر سیلما میں بگولے نے تباہی مچا دی،جس کے باعث 13افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران درخت جڑوں سے اکھڑگئے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ درجنوں مکانات بری طرح تباہ ہوکر رہ گئے۔ سلیما شہری حقوق کی تحریک کے حوالے سے ایک تاریخی شہر ہے جس کی آبادی 18ہزار ہے یہ ریاست الاباما کے درالحکومت منٹگمری سے 80کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔ بگولوں کے دوران تباہی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

Related Articles