امریکا: فضا میں دو چھوٹے طیاروں کے تصادم سے تین افراد ہلاک

ڈینور،ستمبر۔امریکی حکام نے اعلان کیا ہیکہ ہفتے کے روز دو چھوٹے طیارے ڈینور شہر کے قریب فضا میں پرواز کے وران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔بولڈر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ طیارے میں سے ایک میں سوار دو مسافر طیارے کے ملبے میں مردہ پائے گئے اور دوسرے طیارے میں سوار دوسرا مسافر کہیں اور ملبے میں مردہ پایا گیا۔ہفتے کی صبح نو بجے سے پہلے ہونے والے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ لانگمونٹ، کولوراڈو کے قریب سیسنا 172 اور سونیکس ایکسینوس کے درمیان تصادم کی تحقیقات کر رہا ہے۔لانگمونٹ ڈینور سے 48 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

Related Articles