یوکرین پرروس کے حملے کے خلاف جی سیون اورنیٹو کو’متحد رہنا‘ہوگا: بائیڈن

برلن،جون۔امریکی صدرجو بائیڈن نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے تناظر میں جرمن چانسلراولف شْلز کی قیادت کی تعریف کی اور مغرب پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں۔بائیڈن نے اتوار کے روز جرمنی میں جی سیون سربراہ اجلاس سے قبل چانسلرشلزسے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ساتھ رہنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ روسی صدرولادی میرپوتین امید کررہے تھیکہ کسی طرح نیٹواور جی سیون الگ ہوجائیں گے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اورہم کہیں نہیں جارہے ہیں۔بائیڈن نے اپنے جرمن میزبان سے خوبصورت ایلماو قلعہ میں ملاقات کی جہاں گروپ 7 کے رکن ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا تین روزہ سربراہ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔اس کے ایجنڈے میں یوکرین بحران سرفہرست ہے۔بائیڈن نے روس کی جنگ اور اس کے بعد عالمی اقتصادی نتائج کے نتیجے میں یورپ میں ہونے والی اتھل پتھل کے وقت اولف شْلز کی سربراہی میں گروپ سات کے کردار کو سراہا۔انھوں نے شْلز کو بتایا کہ میں آپ کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپ چانسلر بنے تو آپ نے جس انداز میں قدم بڑھایا تھا اور جس طرح آپ نے باقی یورپ پربالخصوص یوکرین سے متعلق کردار پربہت اثر ڈالا تھا۔ایک سینیرامریکی عہدہ دار نے بتایا کہ صدربائیڈن کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے واشنگٹن جرمنی کے ساتھ تعلقات میں ’’بہت بھاری سرمایہ کاری‘‘کررہا ہے۔اس عہدہ دار نے مزید کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان مذاکرات ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدارتعلقات کی تصدیق کرنے کا ایک اچھا موقع تھے۔ انھوں نے جی سات سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے بتایا کہ روس اوریوکرین اس میں سرفہرست ہوں گے۔

Related Articles