امریکا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے:وزیرخزانہ

ریاض/واشنگٹن،اپریل۔امریکی وزیرخزانہ جینٹ یلین نے اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدعان کے ساتھ ورچوئل ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔منگل کو ہونے والی اس ورچوئل ملاقات میں یلین نے سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان کے ساتھ خطے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے تسلسل کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ وزیرخزانہ اور سعودی وزیرالجدعان نے عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ انھوں نے خطے پر یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات ، توانائی کی منڈیوں اورغذائی تحفظ پر بھی بات چیت کی ہے۔انھوں نے اقتصادی، عالمی صحت اور ماحولیات کے مسائل پر باہمی مشاورت اور تعاون میں اضافے کے مواقع پر بھی گفتگو کی ہے۔

Related Articles