امرناتھ یاترا پر گئے کرناٹک کے لوگ محفوظ ہیں: بومئی

بنگلورو، جولائی ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست کے تمام لوگ محفوظ ہیں جو امرناتھ یاترا پر گئے تھے۔ امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ مسٹر بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ”کرناٹک سے امرناتھ یاترا پر گئے تمام لوگ محفوظ ہیں۔ ہمیں ریاست کے لوگوں سے متعلق واقعہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہم جموں و کشمیر اور مرکزی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرناٹک سے 100 لوگ امرناتھ یاترا پر ہیں اور ریاستی حکومت نے ان کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے اس کے لیے ایک ہیلپ لائن جاری کی ہے۔ اب تک 15-20 مسافروں نے مدد کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے اور اپنا مقام بتایا ہے۔ انہیں واپس لانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ مسٹر بومئی نے کہا کہ مرکزی حکومت، بارڈر آرمڈ فورسز (بی ایس ایف) اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکار بچاؤ آپریشن میں شامل ہیں۔ جو لوگ مشکل میں ہیں وہ ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تاکہ ان کی فوری مدد کی جا سکے۔

 

Related Articles