امت شاہ کولکتہ پہنچے، ٹیگور کے یوم پیدائش سمیت کئی پروگراموں میں کریں گے شرکت

کولکتہ، مئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی رات شہر پہنچے اور وہ منگل کے دن کا آغاز رابندر ناتھ ٹیگور کے 162 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں رابندر جینتی پروگرام میں شرکت کرکےکریں گے۔صبح مسٹر شاہ جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گےتقریب میں شرکت کے بعد، مسٹر شاہ لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور بی ایس ایف کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوپہر کو شمالی 24 پرگنہ ضلع کے پیٹرا پول جائیں گے۔مسٹر شاہ اس کے بعد فُل ڈوم فلم ’’لیومنریز آف بینگال‘‘ کی ریلیز کے لیے سائنس سٹی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور ’’کھولا ہوا‘‘ کے ذریعے رابندر جینتی کی تقریبات میں شرکت کے بعد کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

Related Articles