امت شاہ قومی سلامتی پر اہم میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں

نئی دہلی ، اکتوبر۔جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور بدلتے ہوئے داخلی چیلنجوں کے درمیان ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یہاں قومی سلامتی کی حکمت عملی سے متعلق کانفرنس (این ایس ایس سی ) میں ملک کے جامع حفاظتی انتظامات اور پولیسنگ سے متعلق معاملوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے این ایس ایس سی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور مرکزی وزیر داخلہ کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے سربراہ بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں سے دہشت گردی کے واقعات میں عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے مختلف سطح پر لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے اور حکومت اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ واقعات کے پیش نظردباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے واقعات اور طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعداس میٹنگ کو کافی اہم تصور کیا جارہاہے۔

Related Articles