افطاری بناتے ہوئے راشد خان کی ویڈیو وائرل، کرکٹر کو شادی کے مشورے ملنے لگےافطاری بناتے ہوئے راشد خان کی ویڈیو وائرل، کرکٹر کو شادی کے مشورے ملنے لگے

اپریل۔افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے افطاری بناتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو رہی ہے۔راشد خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کرکٹر کو کھانا بناتے دیکھا جا سکتا ہے، کرکٹر نے بتایا کہ وہ افطاری کے لیے ایک خاص ڈش بنا رہے ہیں جسے افغان چکن کا نام دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد خان بڑی مہارت سے چکن کا سالن بنا رہے ہیں اور ویڈیو میں اْنہوں نے مداحوں کی آسانی کے لیے مکمل ترکیب بھی دکھائی۔راشد خان نے ویڈیو انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی جس پر دْنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔الشبہ نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ میں اپنے لیے پوچھ رہی ہوں۔مقصود احمد بٹ نامی صارف نے راشد خان کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کر رہے ہو۔ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ اگر آپ چکن کی بجائے بیف کا سالن بناتے تو مزید لذیذ ہوتا، مجھے امید ہے کہ اگلی بار آپ بیف کڑی بنانے کی کوشش کریں گے اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔

 

Related Articles