افریقی یونین کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل۔افریقی یونین نے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی یلغار کی شدید مذمت کی ہے۔افریقی یونین کے ہائی کمشنرموسیٰ فقی محمد نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں اور روزہ داروں پر حملہ اور فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور تنازع فلسطین کے دیر پا اور منصفانہ حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔افریقی یونین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق ، فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت قرار دینے کے موقف پر قائم ہے۔

Related Articles