اصل ہدف مومنٹم برقرار رکھنا تھا: بابر کا بنگلادیش کیخلاف سیریز جیتنے پر پیغام

ڈھاکا،نومبر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے فتح کے بعد ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم میں لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، ہم سیریز جیت گئے، ہمارا اصل ہدف مومنٹم کو برقرار رکھنا تھا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی اور شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

Related Articles